ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں تفریحی باغ کا افتتاح

مرڈیشور میں وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں تفریحی باغ کا افتتاح

Thu, 22 Nov 2018 21:04:41    S.O. News Service

بھٹکل :22؍نومبر (ایس او نیوز) مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں محکمہ جنگلات کی جانب سے تعمیر کردہ سالمرد تمکا باغ کا ضلع نگراں کاروزیر اور تحصیل وزیر آر وی دیش پانڈے نے جمعرات  کی شام افتتاح کیا۔

افتتاحی پروگرام کے لئے پہنچے موصوف وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ وزیر دیش  پانڈے نے باغ کا افتتا ح کرنے کے بعد نیک خواہش ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں یہ باغ سیاحو ں کے لئے پُر کشش اور دلچسپی کا باعث بنے۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، سی سی ایف اشوک باسرکوڈ، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا وئیدیا، ضلع پنچایت ممبران البرٹ ڈیکوستھا، پشپا نائک، دیپک نائک منکی، سندھو بھاسکر نائک، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی ، تحصیلدار بنیا، ماولی 1گرام پنچایت صدر منگلا  سمیت کئی فاریسٹ افسران اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

 


Share: